سنو ہمدم۔۔!تمہارے واسطے کچھ لفظ لکھنے ہیں

سنو ہمدم۔۔!  تمہارے واسطے کچھ لفظ لکھنے ہیں۔۔

واسطے کچھ لفظ لکھنے ہیں۔۔
تمہارے نام کچھ اشعار کرنے ہیں۔۔
وہ لمحے معتبر تو ہیں،
تمہارے ساتھ جو بیتے۔۔
جو کچھ پل میں نے تھامے ہیں۔۔
سنو ساتھی۔۔!
وہ پل سارے۔۔
لفظوں کے رنگ میں رنگ کر،
ابھی تم کو سنانے ہیں۔۔
کسی تصویر میں رنگ کر،
ابھی تم کو دکھانے ہیں۔۔
سنو ہمدم۔۔!
کہو تو پاس میں رکھ لوں۔۔
اثاثہ اُن گلابوں کا۔۔
تمہاری میٹھی باتوں کا۔۔
اور اُن میٹھی باتوں سے،
مجھے کچھ لفظ چننے ہیں۔۔
پھر تم سے بس یہ کہنا ہے۔۔!
سنو ساتھی ، سنو ہمدم۔۔
اگر جو تم اجازت دو۔۔
تمہیں اپنے پاس میں رکھ لوں….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *